Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آزادی مارچ کو ڈی چوک تک آنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،عمران خان

اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہے،وزیر اعظم کا رد عمل

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں آزادی مارچ کو ڈی چوک تک آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہے ۔

حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کا عمل تعظل کا شکار ہونے پر اپنے رد عمل میں وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں لیکن عدالتی فیصلوںکے تحت احتجاج  کو ڈی چوک تک آنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور عدالتی فیصلوں سے انحراف نہیں کرسکتے، ہم نے بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More