Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

روسی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، 8 اہلکار ہلاک، 2 زخمی

فوجی اہلکار ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل کا شکار تھا

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی فوج کے سپاہی نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

سائبریا میں منگولیا کی سرحد کے نزدیک چھاؤنی میں روسی فوج کے اہلکار نے ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 8 اہلکاروں کو قتل کردیا جب کہ دو شدید زخمی ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آور اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More