Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا روانہ

سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر،دوسرا 5 نومبر اور تیسرا 8 نومبر کو کھیلا جائے گا

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگئی ۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، آصف علی ، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عامر،محمد حسنین ، وہاب ریاض، محمد عرفان،محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، شاداب خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔

پاک آسٹریلیا سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر،دوسرا 5 نومبر اور تیسرا 8 نومبر کو کھیلا جائے گا ، سیریز سے قبل پاکستان ٹیم جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More