واشنگٹن: (ویب ڈیسک)امریکہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اریکی صدر اب بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک و ہند کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش پر قائم ہیں تاہم بھارت راضی نہیں۔
امریکی وزرات خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت چاہئیں تو صدر ٹرمپ اب بھی اپنی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہیں تاہم بھارت مسئلہ کشمیر پر کسی کی ثالثی نہیں چاہتا۔