Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کا ہر دن یوم سیاہ ہے،ملیحہ لودھی

پاکستان کا نیو یارک میں مشن کشمیر کے عوام کا بھی مشن ہے،تقریب سے خطاب

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں ملتا ان کا ہر دن یوم سیاہ ہے ۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ملیحہ لودھی نے کہا  کہ پاکستان کا نیو یارک میں مشن کشمیر کے عوام کا بھی مشن ہے۔

اقوام متحدہ میں ملیحۃ لودھی نے تصویری نمائش اور کشمیر پر مذاکرے کا اہتمام کیا، تصاویر میں کشمیر پر تاریخی اجلاس اور مقبوضہ وادی میں حالیہ مظالم کی عکاسی کی گئی۔

تقریب میں سعودی عرب کے مستقل مندوب اور او آئی سی کے سفیر نے شرکت کی، کشمیری رہنماؤں کا وفد بھی خصوصی دعوت پر تقریب میں شریک ہوا۔

علاوہ ازیں او آئی سی کے انسانی حقوق کے اعلیٰ نمائندے بھی شریک ہوئے، تقریب میں عراق، ترکی، چین اور دیگر ممالک کے سفارت کا بھی خصوصی طور پر مدعو تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More