راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج نے8 ماہ میں 60 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ دشمن کے دو طیارے بھی مار گرائے
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پاک فوج نے 27 فروری سے اب تک 60 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا جب کہ متعدد بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے، اسی طرح پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیاروں کو بھی مار گرایا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کے بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں اُن کے بنکرز کو تباہ کیا اور بھارتی توپ خانوں کی پوزیشن کو بھی نقصان پہنچاتے ہوئے انہیں جگہ تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔