اسلام آباد(ویب ڈیسک) : لندن کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کی طبیعت کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر علاج کے لیے آنے کا مشورہ دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی لندن بجھوائی گئی رپورٹس پر برطانوی طبی ماہرین کا جواب آگیا ہے جو کہ فون اور ای میل کی صورت میں شہباز شریف کو موصول ہوا ہے۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق لندن کے ڈاکٹروں نے رپورٹ دیکھ کر کہا ہے کہ نواز شریف کی حالت خاصی تشویش ناک ہے، پلیٹ لیٹس کا اس طرح کم ہونا خطرناک ہے مریض دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ مرض کیا ہے۔