Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آزادی مارچ : حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سات نکاتی معاہدہ طے پایا  گیا

معاہدے کے بعد جمعیت علمائے اسلام کو این اوسی جاری کردیا گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آزادی مارچ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سات نکاتی معاہدہ طے پایا  گیا اس کے سات نکات ہیں، معاہدے کے بعد جمعیت علمائے اسلام کو این اوسی جاری کردیا گیا ہے۔

معاہدے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور جے یو آئی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے دستخط ہیں۔ معاہدے کے نکات کے مطابق آزادی مارچ ایچ نائن اتوار بازار میٹرو ڈپو پر منعقد ہوگا، حکومت ریلی کے شرکا کے راستے سمیت کھانے پینے کی ترسیل میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

آزادی مارچ کے شرکا شہریوں کے بنیادی حقوق سلب نہیں کریں گے، جلسے کے شرکا مختص کردہ جگہ سے غیر قانونی طور پہ باہر نہیں جائیں گے، اندرونی سیکیورٹی جلسہ منتظمین کی ذمہ داری ہوگی۔

 نکات کے مطابق معاہدے پر من و عن عمل درآمد کے لیے انتظامیہ کو بیان حلفی دیں گے، این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ہوگی، سرکاری، غیر سرکاری املاک، انسانی زندگی کو نقصان پہنچانے کی صورت میں کارروائی ہوگی جب کہ خلاف ورزی کی صورت میں یہ معاہدہ ختم ہوجائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More