Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بحيرہ عرب ميں سمندری طوفان ،اساحلی پٹئ پر گھروں میں پانی داخل

ماہی گيروں کو گہرے پانی ميں نہ جانے کی ہدايت کی ہے،ریسکیو ذرائع

کراچی (ویب ڈیسک) بحيرہ عرب ميں بننے والے سمندری طوفان ” کيار” سے کراچی کی ساحلی پٹی پر سیلاب کی سی سورتحال بن گئی ہے۔ سمندر میں بننے والے طوفان کے بعد طغیانی سے ابراہیم حیدری کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔

تيز ہواؤں کے بعد سمندر ميں طغيانی سے ابراہيم حيدری ميں ريڑھی گوٹھ، لٹھ بستی کی گليوں اور گھروں ميں پانی داخل ہوگیا۔ شہريوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالا۔ ريسکيو کے مطابق سيلابی صورت حال کا خدشہ نہيں۔ ماہی گيروں کو گہرے پانی ميں نہ جانے کی ہدايت کی گئی ہے۔

ريسکيو حکام کا کہنا ہے ان علاقوں ميں صورت حال اب پہلے سے بہتر ہے تاہم چند گھروں ميں اب بھی بہت پانی موجود ہے اور علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت پانی گھروں سے نکال رہے ہیں۔

ريسکيو حکام کا مزيد کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں ميں سیلابی صورت حال بالکل نہیں گھروں ميں پانی تيزہواؤں کی وجہ سے رہائشی علاقوں ميں داخل ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More