لاہور: (ویب ڈیسک) لاہورسروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور وہ اب گردوں کے مرض میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد پہلے سے بھی کم ہوگئی ہے اوران کے گردوں کے کام کرنے کا نظام بھی متاثر ہوہو گیا ہے، پلیٹ لیٹس میں کمی اور گردوں کے متاثر ہونے سے نوازشریف کی حالت رو بروز گرتی جا رہی ہے اس لیے ان کے ڈاکٹر نواز شریف کو ڈسچارج کرنے پر آمادہ نہیں،
اس کے علاوہ نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ میں ماہر امراض قلب ڈاکٹرزبیر کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔