Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آزادی مارچ کے شرکا کے پاس اے کے 47 بھی ہیں،فواد چوہدری کا انکشاف

فضل الرحمٰن کا مارچ شدت پسندوں کا ہے، مولانا کے مطالبے انارکی اور افرا تفری پھیلانے کے لیے ہیں،گفتگو

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکا لٹھ بردار ہیں اور ان کے پاس اے کے 47 بھی ہے

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دھرنا الیکشن اصلاحات کے لیے تھا، جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ کی نوعیت مختلف ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا مارچ شدت پسندوں کا ہے، مولانا کے مطالبے انارکی اور افرا تفری پھیلانے کے لیے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو صرف پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ دھرنے کے شرکا کے پاس لٹھ بردار اور اے کے 47 بھی ہیں، حکومت کوشش کرے گی کہ معاملہ پر امن طریقے سے حل ہو۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر قیادت کرپشن کے باعث جیل میں ہے، یہ چاہتے ہیں ملک میں انتشار رہے تاکہ ان پر سے توجہ ہٹی رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More