Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا حکم معطل کردیا

عدالت کی نادرا کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا حکم معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے جے یو آئی (ف)  کے رہنما حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔ سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومتی فیصلے کے خلاف حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا حکم معطل کردیا۔

حافظ حمد اللہ کی جانب سے حکومتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ  پندرہ دن میں شناختی کارڈ واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، درخواست پر فیصلے تک وزارت داخلہ کو مزید کسی کارروائی سے روکا جائےجب کہ نادرا کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے نادرا کوحافظ حمد اللہ کے حوالے سے مزید کوئی حکم جاری کرنے سے روکتے ہوئے دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More