Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں تاجروں کی شٹر ڈاون ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

سیلز انوائسز پر شناختی کارڈ نمبر اندراج کی شرط ختم کی جائے،تاجروں کا مطالبہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت سے مذاکرت ناکام ہو نے کے بعد ملک بھر میں تاجروں کی شٹر ڈاون ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے ، تاجران کی طرف سے چھوٹے اور بڑے  شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔ 

تاجروں کا مطالبہ ہے کہ سیلز انوائسز پر شناختی کارڈ نمبر اندراج کی شرط ختم کی جائے، تاجروں سے 1.5 فیصد ٹرن آؤٹ کی بجائے خالص منافع پر ٹیکس وصول کیا جائے، پرچون فروشوں کےلیے فکسڈ ٹیکس نظام لایا جائے، تاجروں کو وِد ہولڈنگ ایجنٹ نہ بنایا جائے جب کہ نئے اور پرانے موبائل فونز پر جائز ٹیکس لگایا جائے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ سميت ديگر کاغذی کارروائيوں کی شرط قبول نہيں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More