نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اوربھارت حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں فی الفور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کلویلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہائی کمشن کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش ہے، وہاں پرانسانی حقوق معطل ہیں اور شہریوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔
ترجمان روپرٹ کلویلی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کر کے معمولات زندگی کو فی الفور بحال کرے اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے۔