Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شکیب الحسن کی بکیز کے ساتھ گفتگو سامنے آگئی

آئی سی سی نے بکیز سے رابطے کی اطلاع فراہم نہ کرنے پر شکیب پر دو سال کی پابندی عائد کردی

دبئی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے بکیز سے رابطے کی اطلاع فراہم نہ کرنے پر بنگلہ دیشی سپر اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔

شکیب الحسن سے مبینہ طور پر بھارتی شہری اور بُکی دیپک اگروال نے رابطہ کیا تھا تاکہ وہ ٹیم کی اندرونی معلومات خصوصاً میچ کے بارے میں کچھ جان سکے۔

دیپک نے شکیب سے پہلی مرتبہ نومبر 2017 میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران رابطہ کیا تھا جہاں وہ ڈھاکا ڈائنامائٹس کی نمائندگی کر رہے تھے۔

آل راؤنڈر کے ایک قریبی دوست نے ان کا نمبر دیپک کو دیا تھا اور دیپک نے اس نامعلوم شخص سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شریک دیگر کھلاڑیوں کے نام اور نمبر بھی مانگے تھے۔

پھر دوسری مرتبہ جنوری 2018 میں بنگلہ دیش میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران رابطہ کیا گیا جس میں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی شریک تھیں۔

اس میسج میں کہا گیا تھا کہ ‘کیا ہم اس پر کام کر سکتے ہیں یا میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) تک انتظار کروں’۔

اس میسج میں ‘کام’ سے مراد اندرونی معلومات تھیں جو شکیب نے مذکورہ بکی کو فراہم کرنی تھیں لیکن بکی کی جانب سے اس رابطے کے بارے میں آل راؤنڈر نے اینٹی کرپشن یونٹ یا اپنے بورڈ و ٹیم میں متعلقہ حکام کو آگاہ نہیں کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More