Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک افغان سرحد پر افغان فوج کی فائرنگ ،پاکستان  کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی

پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان بارڈر پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا،آئی ایس پی آر

پشاور: (ویب ڈیسک)پاک افغان سرحد پر افغان فوج کی فائرنگ سے پاکستان  کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں افغان چیک پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 شہری زخمی ہوگئے۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ کنٹر کے ضلع ناری سے  ہیوی مشین گنوں سے فائرنگ کی اور افغان فورسز کی جانب سے مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز کی  فائرنگ سے چترال کے سرحدی علاقے کے گاؤں اروندو میں پاک فوج کے 6 جوان جب کہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں افغان بارڈر پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم  دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More