Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بارہ ربیع الاول 10 نومبر کو منائی جائے گی

ملک بھر میں عاشقان مصطفی اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کر یں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے اور 12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

ربیع الاول 1441 ہجری کے چاند کو دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  ہوا، اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومتوں اور زونل کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کا جائزہ لیا گیا۔

ملک بھر سے ملنے والی اطلاعات کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے،  بدھ یکم ربیع الاول جب کہ عید میلاد النبی ﷺ 10 نومبر بروز اتوار مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائےگی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More