اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جعلی حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئی ہیں۔
ہمیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور مقاصد حاصل کرنے ہیں، ہمارے آئینی حق کو چھیڑا گیا تو ذمہ دار حکمران ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی مقاصد کے لئے احتساب کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے، تاجر پاکستان کےتحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔