اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت سے مذاکرت ناکام ہو نے کے بعد ملک بھر میں تاجروں کی شٹر ڈاون ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے ، تاجران کی طرف سے چھوٹے اور بڑے شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔
تاجروں کا مطالبہ ہے کہ سیلز انوائسز پر شناختی کارڈ نمبر اندراج کی شرط ختم کی جائے، تاجروں سے 1.5 فیصد ٹرن آؤٹ کی بجائے خالص منافع پر ٹیکس وصول کیا جائے، پرچون فروشوں کےلیے فکسڈ ٹیکس نظام لایا جائے، تاجروں کو وِد ہولڈنگ ایجنٹ نہ بنایا جائے جب کہ نئے اور پرانے موبائل فونز پر جائز ٹیکس لگایا جائے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ سميت ديگر کاغذی کارروائيوں کی شرط قبول نہيں۔