Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھیکا الوداعی خطاب

مجھے فخر ہے کہ 70 سال میں پاکستان کی پہلی خاتون مستقل مندوب تھی،ملیحہ لودھی

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں الوداعی خطاب کیا ،ان کے خطاب کے دورام ہال تالیوں سے گونجتا رہا

اپنے آخری خطاب میں مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی جارحیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کرفیو اور پابندیوں نے کشمیری خواتین کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

سلامتی کونسل میں اپنے آخری خطاب میں ملیحہ لودھی نےکہا کہ مجھے فخر ہے کہ 70 سال میں پاکستان کی پہلی خاتون مستقل مندوب تھی اور اب امید ہے کہ اگلی خاتون مستقل مندوب کو 70 سال انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں کیے اپنے آخری خطاب میں کشمیری خواتین کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ مقبوضہ وادی میں عورتوں کو شدید اذیت اور کرب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور اس کے سنگین اثرات پر بھی روشنی ڈالی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More