Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پشاور: بیٹیوں نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر والد کوکر قتل کردیا

پولیس نے دونوں بہنوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان لڑکیوں کا اعتراف جرم

پشاور:(ویب ڈیسک) پشاورمیں پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر دو بہنوں نے والد کو گولی مار کر قتل کردیا، پولیس نے دونوں بہنوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان لڑکیوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

واقعہ  پشاور کے مضافاتی علاقے لڑمہ میں خزانہ تھانے کی حدود میں پیش آیا  جہاں دو بہنوں نے اپنے والد کو محض اس بات پر فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا کہ وہ ان کی پسند کی شادی میں رکاوٹ تھا۔

مقتول مشتاق کی بڑی بیٹی منیر نام کے شادی شدہ شخص سےشادی کرنا چاہتی تھی، انکار پر چھوٹی بہن کے ذریعے باپ کو قتل کروادیا۔

پولیس کو تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتول کی دو بیٹیوں خاتمن اور صابیہ نے اپنے والد کو قتل کیا ہے  دونوں بیٹیوں نے اس قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔مقتول مشتاق آٹو رکشہ چلا کر اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتے رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More