Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رحیم یا ر خان،تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آتشزدگی، 66 افراد جاں بحق

آگ سلینڈر پھٹنے کے باعث لگی، 40 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں،ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان

رحیم یارخان(ویب ڈیسک) رحیم یا ر خان کے قریب لیاقت پورمیں کراچی سے آنے والی تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگنے سے 66 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، حادثے میں 66 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12 مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ڈی سی رحیم یار خان کے مطابق آگ سلینڈر پھٹنے کے باعث لگی، 40 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے احمد پور شرقیہ، بہاولپور اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو لیاقت پور کے مطابق شدید زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈی سی رحیم یار خان کے مطابق تیز گام ایکسپریس کی بوگیوں میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کی 10 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان تیزگام حادثے کے مقام پر پہنچ گئے، پاک فوج کے جوان سول انتظامیہ سے مل کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹربھی حادثےکی جگہ پہنچ گیا،کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سلینڈر لے جانے کی اجازت نہیں ہے اور تحقیقات کے بعد اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ کس کی غفلت کے باعث مسافر ٹرین میں سلینڈر لے کر سوار ہوئے۔ وفاقی وزیرے ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی جانب سے چولہے وغیرہ لے جانے پر پابندی ہے، ٹرین میں کھانے سے متعلق اشیا پربہت سختی ہونی چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More