راولپنڈی(ویب ڈیسک) نیلم منیر کے آئٹم سونگ پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے وضاحت کر دی ہے
فلم میں اداکارہ نیلم منیر کا ایک آئٹم سونگ ’’خوابوں میں جب میں پاکستان گئی رے ‘‘ بھی شامل ہے جس کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ گانا صرف اس لیے کیا کیوں کہ یہ آئی ایس پی آر کا پراجیکٹ تھا۔
نیلم منیر اور حمیراارشد کے ٹویٹس اور تصاویرکو شیئر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ستم ظریفی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
جواب میں میجرجنرل آصف غفوروضاحت جاری کرتے ہوئے نیلم منیرسے متعلق لکھا کہ یہ آئٗٹم سونگ فلم میں بھارتی لڑکی نے اپنے کردار کے مطابق کیا ہے۔ آپ فلم دیکھ کر جان سکتے ہیں کہ یہ کس تناظرمیں کیا گیا۔