کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ میرا اورآمنہ الیاس کی فلم ’’باجی‘‘ نے ایک اوراعزاز اپنے نام کرلیا۔
دوماہ قبل فلم ’’باجی‘‘ کوموزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا جہاں فلم دو ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اور اب ’’باجی‘‘ایک اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ہدایت کار ثاقب ملک کی فلم ’’باجی‘‘میں اداکارہ میرا نے شمیرا کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ ماڈل آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ اورعلی کاظمی نے ثانوی کردار اداکیے تھے۔