برازیلیا: (ویب ڈیسک) فیفا انڈر 17 فٹبال ورلڈکپ میں انگولا، فرانس، سینیگال اور چلی نے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ امریکا اور جاپان کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں سینیگال کی ٹیم نے ہالینڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے زیر کر لیا، اس کامیابی کے بعد سینیگال کی ٹیم گروپ ڈی میں زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے۔
گروپ سی کے تیسرے میچ میں چلی کی ٹیم نے ہیٹی کو دو کے مقابلے میں چار گول سے قابو کر لیا۔
گروپ ڈی کے ایک اور میچ میں امریکا اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہو گیا۔