Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیفا انڈر 17 فٹبال ورلڈکپ: انگولا، فرانس، سینیگال اور چلی اگلے راؤنڈ میں

امریکا اور جاپان کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہ

برازیلیا: (ویب ڈیسک) فیفا انڈر 17 فٹبال ورلڈکپ میں انگولا، فرانس، سینیگال اور چلی نے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ امریکا اور جاپان کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں سینیگال کی ٹیم نے ہالینڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے زیر کر لیا، اس کامیابی کے بعد سینیگال کی ٹیم گروپ ڈی میں زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے۔

گروپ سی کے تیسرے میچ میں چلی کی ٹیم نے ہیٹی کو دو کے مقابلے میں چار گول سے قابو کر لیا۔

گروپ ڈی کے ایک اور میچ میں امریکا اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہو گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More