نئی دہلی(ویب ڈیسک) ایک جدید تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی دنیا میں سب سے چھوٹے دماغ رکھتے ہیں، ان کے دماغ اونچائی، چوڑائی اور حجم میں مغربی اور دیگر مشرقی آبادیوں کے مقابلے میں کم ہیں۔
حید ر آباد کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) کے ایک مطالعے انکشاف کیا گیا ہے کہ میں کیا گیا ہے بھارت کے باشندوں کے لیے پہلا دماغی اٹلس تشکیل دینے کے بعد کہا کہ بھارتیوں کے دماغ چینی اور کاکیشین سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے شہریوںکے مقابلے میں چھوٹے ہیں۔
شکل اور جسامت کے لحاظ سے بھی ان کے دماغ چینی، کوریائی اور کاکیشین باشندوں کے دماغ میں ایک خاص فرق ہے۔ تاہم اس مطالعے میں یہ انکشاف نہیں ہوا ہے کہ دماغی سائز میں فرق کی وجہ سے ان آبادیوں میں کیا آپس میں تفریق پیدا ہوسکتی ہے