Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک پر حکمرانی کر نے والے پانچ خاندان ریاست پر حملہ آور ہیں، فردوس عاشق اعوان

مفتی محمود خاندان، اچکزئی خاندان، ولی خاندان، بھٹو خاندان اورشریف خاندان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ آزادی مارچ کے دوران کنٹینر پر وہ پانچ خاندان نظر آرہے ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ کے دوران کنٹینر پر کھڑے سیاسی رہنماؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے اگر غور کیا جائے تو اس وقت کنٹینر پر وہ پانچ خاندان ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے ہیں، یعنی مفتی محمود خاندان، اچکزئی خاندان، ولی خاندان، بھٹو خاندان اورشریف خاندان۔

اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More