Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رابی پیرزادہ کا اپنی نازیبا ویڈیوز کے خلاف ایف آئی سے رابطہ

تحقیقات کی جائیں کہ ان کی ویڈیوز کس نے لیک کیں،سائبر ونگ کو درخواست

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی نازیبا ویڈیوز کے خلاف ایف آئی کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرلیا۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ویڈیوز لیک ہونے کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ بہت سے لوگ ان کی حمایت میں آگے آئے ۔  اپنی لیک ہونےو الی ویڈیوز کے خلاف رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کی
جائیں کہ ان کی ویڈیوز کس نے لیک کیں۔

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے موبائل فون میں کچھ خرابی آنے کے باعث اسے ٹھیک کرنے کے لیے دیا تھا اور کسی نے ان کے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز اورتصاویر چرا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔ رابی نے ایف اے سے ان کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی بھی درخواست کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More