Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کنٹینرز کی نقل وحمل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا حکم

مالکان کی مرضی کے بغیر ان کے کنٹینرز قبضے میں لینا غیر قانونی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد(ویب دیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو سامان سے لدے کنٹینرز کی نقل وحمل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کنٹینرز قبضے میں لینے کے خلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالتِ عالیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال برقرار رکھنے کے لیے مالکان کی مرضی کے بغیر ان کے کنٹینرز قبضے میں لینا غیر قانونی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر کوئی بھی کنٹینر غیر قانونی طور پر روکا یا قبضے میں لیا گیا ہے تو اس کا نقصان پورا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں مزید کہا کہ اشیاء کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینر پکڑنا آئین کے آرٹیکل 18 کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا کوئی قانون نہیں جو شہریوں کو قانونی کاروبار کرنے کے حق سے محروم کرے، ریاست صرف عوام کے تحفظ، امن اور صحت کے لیے تجارت کو کنٹرول اور ریگولیٹ کر سکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کنٹینرز کے ذریعے سامان کی بلا رکاوٹ ترسیل یقینی بنائے، پکڑے گئے کنٹینرز کے معاوضے کے لیے متعلقہ فورم پر رجوع کیاجائے۔

عدالتِ عالیہ کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ ایسی شکایات کی وصولی کے لیے وفاقی حکومت کوئی مجاز افسر مقرر کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More