Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سمندری طوفان’’ماہا‘‘ کراچی سے 940 کلومیٹر دور

آنےوالےدنوں میں طوفان شدت اختیارکرےگا اور رخ بھارت کی جانب ہوجائے گا،ماہرین

کراچی :(ویب ڈیسک) بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان’’ماہا‘‘ کراچی سے 940 کلومیٹر دوری پرآگیا ، آنےوالےدنوں میں طوفان شدت اختیارکرےگا اور رخ بھارت کی جانب ہوجائے گا تاہم طوفان سے پاکستان کےساحلی علاقوں کوخطرہ نہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان’’کیار‘‘سمندر برد ہوچکاہے، نئے بننے والے سمندری طوفان’’ماہا‘‘کا رخ عمان کی جانب ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان’’ماہا‘‘کراچی سے نو سو چالیس کلو میٹر دورہے، جس سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، طوفان کےگرد90سے110کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہواچل رہی ہے اور 12 گھنٹے کے دوران ماہا شمال مغرب کی جانب حرکت کررہاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More