Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل

آئندہ سماعت تک ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا،جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے وکیل جہانگیر خان جدون کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

وکیل نے موقف اپنایا کہ تین میٹنگز ہوئی ہیں لیکن حالات خراب ہونے کی وجہ سے پیش رفت نہیں ہو سکی، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا جس معاملے کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس کو بھی پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے۔ عدالت نے استفسار کیا ابھی قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کو کتنا وقت چاہیے، جس پر وکیل نے استدعا کی کہ چار ہفتے کا مزید وقت دے دیا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ بھی قریب ہے آپ جلد اس کو حل کرلیں، الیکش کمیشن اس وقت تقریباً غیر فعال ہے، 7 دسمبر سے پہلے یہ معاملہ حل کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More