Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ماہا انتہائی شدید سمندری طوفان کی صورت اختیار کرجائے گا،ماہرین

ماہا سے پاکستانی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیںمحکمہ موسمیات

کراچی (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون ’ماہا‘ کراچی سے 770 کلومیڑر دور جنوب اور جنوب مغرب میں موجود ہے ، یہ شدت اختیار کررہاہے اور آج انتہائی شدید سمندری طوفان کی صورت اختیار کرجائے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ’ماہا‘ سے پاکستانی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں، مگر سمندر میں طغیانی کے باعث ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

ذرائع موسمیات کا بتانا ہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی وسط میں موجود شدید ترین سمندری طوفان ’ماہا‘ گزشتہ 12 گھنٹوں سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کے مرکز میں 180سے200کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More