Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مذہبی رسومات کے لیے 1100 سکھ یاتری گردوارہ پنجہ صاحب پہنچ گئے

یاتریوں نے گردوارے میں متھا ٹیکی،اشنان اور تحائف دینے سمیت مختلف مذہبی رسومات ادا کیں

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات نگر کیرتن میں شرکت کے لیے 1100 بھارتی سکھ یاتری گردوارہ پنجہ صاحب پہنچ گئے۔

گردوارے کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا جہاں یاتریوں نے متھا ٹیکی،اشنان اور تحائف دینے سمیت مختلف مذہبی رسومات ادا کیں۔

متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کے ڈپٹی سیکریٹری برائے مزارات عمران گوندل نے بتایا کہ 1100 سکھ یاتریوں نے 31 اکتوبر لدھیانہ اور امرتسر سے واہگہ بارڈر پار کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سکھ یاتریوں نے گردوارہ جنم استھان، ننکانہ صاحب، گرداورہ سچا سودا فاروق آباد اور دیگر گردواروں کا دورہ کیا اور یہ یاترہ کرتار پور میں گردوارہ دربار صاحب میں اختتام پذیر ہوگی جہاں سونے کے ورقے کی ‘پالکی صاحب’ نصب کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More