کراچی: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل کرنے والوں کے لیے پیغام جاری کردیا۔
’’جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔‘‘
رابی پیرزادہ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں لکھا ہوا ہے’’مجھے اپنے ہونے پر افسوس ہے‘‘۔
دو روز قبل رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں۔ ویڈیوز لیک ہونے کے حوالے سے کئی باتیں سامنے آئیں۔ کسی نے کہا کہ یہ ویڈیوز رابی پیرزادہ کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہیں، جب کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ رابی پیرزادہ کے فون سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز چرائی گئیں۔