اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا ہے کہ فوج ہماری ترجمان ہے۔ ہم عدلیہ کے ترجمان ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے۔
سماء ٹی وی کے پروگرام نیوز بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی ہیں جو اسمبلی سے باہر ہوکر لوگوں کے بچوں کو لاکر دھرنا دے رہے ہیں اور وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔
ہم عدلیہ کے ترجمان ہیں اور فوج ہماری ترجمان ہے، سینیٹ میں آپ کو سمجھ نہیں آئی کیا ہوا، آپ کی پشتو بھی چلی جائے گی غیرت بھی چلی جائے گی،
زرتاج گل نے مزید کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔ ہمیں تو فخر ہے کہ ہم عدلیہ کے ترجمان ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ فوج ہماری ترجمان ہے۔ ہمیں تو فخر ہے کہ تمام ادارے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔