Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شاہدخاقان عباسی آپریشن کے لیے اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعظم شاہدخاقان کےہرنیوں،پتےکاعلاج کرایاجائےگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابو وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو آپریشن کے لیے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں شاہدخاقان کےہرنیوں،پتےکاعلاج کرایاجائےگا

پنجاب حکومت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طبیعت خراب ہونے پراسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی۔

شاہد خاقان عباسی نے28  اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر موقف اختیار کیا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے ان کی سرجری تجویز کی گئی ہے۔ لہذا عدالت اجازت دے تاکہ میں شفا انٹرنیشنل اسپتال سے علاج کرا سکوں۔

اتوار 3 نومبر کو چیف سیکریٹری پنجاب نے سینٹرل جیل راولپنڈی کے سپرٹنڈنٹ کو حکمنانہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے اور آپریشن کے فوری بعد انہیں جیل منتقل کیا جائے۔

چیف سکریٹری پنجاب نے جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی اسپتال منتقلی اور اسپتال میں علاج کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More