Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈاکٹروں کا نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا مشورہ

پلیٹ لیٹس تعداد 40 ہزار ہو نے کے بعدنوازشریف بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں، میڈیکل بورڈ

لاہور:(ویب ڈیسک) ڈاکٹروں نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو سفر کے قابل قرار دیتے ہوئے بیرون ملک علاج کا مشورہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکتوں کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کے لئے جینیٹک ٹیسٹنگ کی ضروت پڑے گی اور اسی ٹیسٹ سے ہی نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں ہونے والی کمی کے پیچھے وجوہات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے، تاہم پاکستان میں جینیٹک ٹیسٹنگ کی سہولت میسر ہی نہیں۔

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص 14 روز گزرنے کے باوجود بھی نہیں ہو سکی ہے، انہیں دل، گردے اور بلڈ پریشر کا مرض بھی لاحق ہے اور ان کی یہی کی مختلف بیماریاں بھی پپچدگیوں کا باعث ہیں۔ اسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کا پلیٹ لیٹس کاونٹ فی الحال چالیس ہزار ہے اور اس پلیٹ لیٹس کاؤنٹ کے ساتھ نوازشریف بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More