Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے رومانیہ کے سفیر نیکولے گویا کی ملاقات

اسلام آباد ؛ 27نومبر 2019:
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے رومانیہ کے سفیر نیکولے گویا کی ملاقات ۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال۔
پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے خوشگوار دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان پارلیمانی و تجارتی تعاون کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، اسد قیصر
رومانیہ یورپی یونین کا ایک اہم ملک ہے اور یورپی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اسپیکر اسد قیصر
یورپی یونین میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حصول میں رومانیہ کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
دونوں ممالک کی اراکین پارلیمنٹ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اسد قیصر
رومانیہ کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاک۔ رومانیہ فرینڈ شپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں جس سے رومانیہ کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں، اسد قیصر
ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا پیش آنے والاواقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اس قسم کے واقعات مختلف مذاہب کی ماننے والوں کے درمیان نفرت اور تلخیوں کا باعث بنتے ہیں، اسد قیصر
ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر ایک جامع لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان کی موجودہ پارلیمان ترقی پسند سیاسی قوتوں پر مشتمل ہےاور قومی اہمیت کے حامل ایشوز پر یکساں مؤقف رکھتی ہے، اسد قیصر
سی پیک منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس سے پورے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئی راہیں کھلیں گی ، اسپیکر قومی اسمبلی
رومانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، رومانین سفیر
پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور رومانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے ، رومانین سفیر
دونون ممالک میں اقتصادی و سماجی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، رومانین سفیر
وقت کے ساتھ دونوں ممالک مابین تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں، رومانین سفیر نیکولے گویا
خطے کے استحکام اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوںممالک کے مابین پائیدار شراکت داری ضروری ہے، رومانین سفیر
رومانیہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کرتا ہے، نیکولے گویا
پاکستان میں سرکایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،رومانین سفیر
سی پیک منصوبے کی وجہ سے دنیا کی سرمایہ کاروں کی نظریں پاکستان پر جمی ہوئی ہیں، رومانین سفیر نیکولے گویا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More