Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب’خواتین سے زیادتی و قتل کے واقعات میں اضافہ

لاہور((نیوز ڈیسک) پنجاب میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ ہو گیا ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 5 سال میں خواتین پر تشدد، زیادتی، قتل اور تیزاب پھینکنے کے 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ پولیس

لاہور((نیوز ڈیسک) پنجاب میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ ہو گیا ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 5 سال میں خواتین پر تشدد، زیادتی، قتل اور تیزاب پھینکنے کے 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے باوجود خواتین کے قتل اور ان سے زیادتی کے واقعات کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 2014 میں خواتین سے زیادتی کے2 ہزار 281، 2015 میں 2ہزار 618 اور 2016 میں 2 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہوئے۔2017 میں 2 ہزار 998، 2018 میں 2 ہزار 937 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے۔ 2019 کے 10 ماہ کے دوران پنجاب بھر میں خواتین سے زیادتی کے3 ہزار 387 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔اسی عرصے میں غیرت کے نام پر 149 خواتین کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے جبکہ تیزاب پھینکنے کے 36 واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More