Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافے کا رجحان رہا ۔جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 706 سے ہوا اور 100 انڈیکس میں 379 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافے کا رجحان رہا ۔جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 706 سے ہوا اور 100 انڈیکس میں 379 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت اختتام ہوا اور100 انڈیکس 583 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 38 ہزار 122 پوائنٹس پر ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی رہی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس 345 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 467 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔کاروبار کے دوران انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ 725 پوائنٹس کا بھی اضافہ ہوا اور انڈیکس 38 ہزار 847 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 583 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 706 پوائنٹس پر ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 21 کروڑ، 30 لاکھ 38 ہزار 550 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9 ارب، 97 کروڑ، 38 لاکھ، 81 ہزار 190 روپے بنتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More