Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پیراگون ریفرنس ‘خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس میںمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی ۔ جمعہ کو لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج امیر محمد خان نے خواجہ برادرن

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس میںمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی ۔ جمعہ کو لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج امیر محمد خان نے خواجہ برادرن کے خلاف پیراگون ہائوسنگ سوسائٹیریفرنس کی سماعت کی۔عدالت نے خواجہ برادران کو دوبارہ 9 دسمبر کو پیش کرنے اور آئندہ سماعت پر گواہ قیصر امین بٹ اور جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری کو دوبارہ طلب کر لیا ۔ قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے میں خورد برد کی تحقیقات کا آغاز نومبر 2018 میں کیا گیا تھا ۔نیب نے موقف اپنایا تھا کہ مذکورہ سوسائٹی خواجہ سعد رفیق کی ہے جبکہ انہوں نے عدالت عظمیٰ میں سوسائٹی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔اس دوران رواں سال 24 فروری کو پیراگون سٹی کی ذیلی کمپنی بسم اللہ انجینئرنگ کے مالک شاہد شفیق کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آشیانہ ہائوسنگ اسکیم کا ٹھیکہ لینے کے الزام میں نیب نے گرفتار کیا تھا۔نیب کے مطابق بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 100 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔بعد ازاں 11 دسمبر 2018 کو پیراگون ہائوسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران، خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو ضمانت مسترد ہونے پر لاہور ہائی کورٹ سے نیب نے حراست میں لے لیا تھا۔نیب نے گرفتاری کے دوسرے ہی روز خواجہ برادران کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو ابتدائی طور پر 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا، بعد ازاں اس میں متعدد مرتبہ توسیع کی گئی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More