میکسیکوسٹی (نیوز ڈیسک)دنیا کے معروف امریکی راک کلائیمبر بریڈ گوب رائٹ شمالی میکسیکو میں کوہ پیمائی کے دوران 300میٹر بلندی سے گر کر ہلاک ہو گئے۔ایمرجنسی رسپانس ایجنسی کے مطابق امریکی کوہ پیما بریڈ گوب رائٹ اور ان کے امریکی ساتھی ایڈن جیکب سن میکسیکو کی شمالی ریاست نوئیوو لیون میں 900میٹر بلند شائننگ پاتھ نامی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ اس دوران بریڈ گوب اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور 300میٹر کی بلندی سے نیچے گرنے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے ساتھی جیکب سن کو چوٹیں آئیں ۔ واضح رہے کہ بریڈ گوب رائٹ بغیر رسی کے تنہا کوہ پیمائی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔