Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سرگودھا میں سائلین کی عزت نفس کو ترجیح دی جائے’غفلت برداشت نہیں کیا جائیگی’ڈویژنل چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل

سرگودہا(نیوز ڈیسک) سرگودھا میں سائلین کی عزت نفس کو ترجیحی دی جائے۔جس میں کسی غفلت ' سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔زرائع کے مطابق ڈویژ نل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل

سرگودہا(نیوز ڈیسک) سرگودھا میں سائلین کی عزت نفس کو ترجیحی دی جائے۔جس میں کسی غفلت ‘ سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔زرائع کے مطابق ڈویژ نل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل حسن انعام پراچہ نے سرکاری افسران پر زور دیا ہے کہ وہ سائلین کی موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں ۔اس ضمن میں غفلت یاسستی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ شکایات سیل کے جائزہ اجلاس شکایات سیل نے افسران پر زور دیا کہ وہ سیل کی طرف سے بھجوائی جانے والی عوامی شکایات کو ایک ہفتہ میں نمٹاکر ان کے دفتر میں رپورٹ بھجوائیں۔انہوں نے کہاکہ ڈویڑن بھر سے موصول شکایات کی تمام رپورٹ ہر ماہ وزیر اعلیٰ دفتر بھجوائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کاوڑن انصاف کی بروقت فراہمی او رسرکاری اداروں میں سائلین کی عزت نفس اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا ہے ۔ حسن انعام پراچہ نے تمام ڈویڑنل او رضلعی سرکاری محکموں سے فوکل پرسن کے نام بھی طلب کر لئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ آر پی او اور ڈی پی او کی طرف سے ڈویڑنل شکایات سیل کیلئے فوکل پرسن نامزدکر دیئے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More