لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان کی زیرصدارت آج سیکرٹری لیبر سارہ اسلم کے دفتر میںماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبائی سیکرٹری لیبر سارہ اسلم، کمشنر پنجاب ایمپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز ثاقب منان، ڈی جی لیبر فیصل نثار، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ شکیل بھٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے اجلاس کے دوران محکمہ کی کارکردگی ، کارکنان کی فلاح و بہبوداور آٹومیشن کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری سارہ اسلم اور کمشنر پنجاب ایمپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز ثاقب منان نے صوبائی وزیر محنت انصرمجید خان کو اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہاکہ ہمارے پاس دس لاکھ صنعتی کارکنان رجسٹرڈ ہیں۔لیبرانسپکٹرز کو باقی کارکنان کی رجسٹریشن کا ہدف دیاگیاہے۔سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے۔پنجاب میں جبری مشقت کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔صوبائی دزیر محنت نے مزیدکہاکہ صوبہ بھر کے گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیاجائے۔سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ شکیل بھٹی محکمہ کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے انتظامی امور کاازسرنو جائزہ لیں۔
صوبہ بھر کے گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیاجائے۔وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب
صوبہ بھر کے گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیاجائے۔وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب
