Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیا پاکستان منزلیں آسان”تحریک انصاف کا فلیگ شپ پروگرام ہے ،عثمان بزدار

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ''نیا پاکستان منزلیں آسان''تحریک انصاف کا فلیگ شپ پروگرام ہے، پہلے مرحلے میں پنجاب کے دیہی علاقوں میں 1236 کلومیٹر طویل سڑکوں

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ”نیا پاکستان منزلیں آسان”تحریک انصاف کا فلیگ شپ پروگرام ہے، پہلے مرحلے میں پنجاب کے دیہی علاقوں میں 1236 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلا مرحلہ رواں برس دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا، دیہات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پہلے مرحلے پر 15 ارب روپے خرچ ہوں گے، نیا پاکستان منزلیں آسان کے دوسرے مرحلے کا آغاز جنوری 2020 میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام دیہی سڑکوں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت کارپٹڈ کریں گے، نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام 5 سال تک جاری رہے گا، ہر سال نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دو فیز مکمل کئے جائیں گے، دیہی سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف عوام کو آمد و رفت کی سہولت ہوگی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More