Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت میں 20لاکھ مالیت کا پیاز سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں پیاز کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں اور پیاز کی قیمتیں بڑھنے کے بعد اس کی چوری اور لوٹ مار بھی شروع ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں پیاز کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں اور پیاز کی قیمتیں بڑھنے کے بعد اس کی چوری اور لوٹ مار بھی شروع ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا، گجرات اور کرناٹکا میں غیرمعمولی بارشوں کے باعث فصلیں تباہ ہونے سے پیاز کی قیمتیں بڑھی ہیں۔رپورٹس کے مطابق نئی دہلی، کلکتہ اور چندی گڑھ میں ایک کلو پیاز 100 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ ناگپور میں 90 اور کانپور میں پیاز کی قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب پیاز کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ریاست مدھیہ پردیش میں ٹرک پر لدے 20 لاکھ روپے مالیت کے پیاز چوری کر لیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیاز کا ٹرک ناسک سے گورکھ پور جا رہا تھا کہ اسے لوٹ لیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More