Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تیزگام حادثہ کیس، وزارت داخلہ اور ریلوے سے تفصیلی جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تیزگام ریلوے حادثہ کی آزادانہ انکوائری اور وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف درخواست میں وزارت داخلہ اور وزارت ریلوے سے تفصیلی جواب طلب کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تیزگام ریلوے حادثہ کی آزادانہ انکوائری اور وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف درخواست میں وزارت داخلہ اور وزارت ریلوے سے تفصیلی جواب طلب کر لیا،عدالت نے تیزگام حادثے کی انکوائری رپورٹ بھی آیندہ سماعت پر طلب کرلی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا شیخ رشید بطور وزیر معاوضے کا اعلان کر سکتے ہیں،کون سا قانون ہے جس کے تحت وزیر نے یہ معاوضہ دینے کا اعلان کیا،کیا وزیر ریلوے اپنی جیب سے یہ معاوضہ دیں گے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جیورسٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،ریلوے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت تیز گام حادثے کے متاثرین کو معاوضہ دے گی،وکیل درخواست گزار حنیف راہی نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کے ماتحت آزادانہ انکوائری نہیں ہو سکتی، عدالت نے وزارت ریلوے اور وزارت داخلہ سے جواب مانگتے ہوئے کہا ہے کہ بتائیں متاثرین کے لئے وفاقی حکومت نے ابھی تک کیا کیا،معاوضہ کتنا دیا اور کب دیا،زخمیوں کی صورت حال کیا ہے،مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے؟پوسٹ مارٹم رپورٹ کیا ہے اور کیا واقعے کی ایف آئی آر درج ہوئی،عدالت نے آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More