Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لندن برج حملے میں ملوث شخص کی شناخت ہوگئی

برطانوی پولیس نے لندن برج حملے میں ملوث شخص کی شناخت 28 برس کے عثمان خان کے نام سے ظاہر کردی ،جو اسٹیفرڈ شائر

لندن(نیوشڈیسک)برطانوی پولیس نے لندن برج حملے میں ملوث شخص کی شناخت 28 برس کے عثمان خان کے نام سے ظاہر کردی ،جو اسٹیفرڈ شائر کا رہائشی تھا۔مقامی پولیس کے مطابق عثمان خان نے لندن میں چاقو مار کر خاتون سمیت 2 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیاتھا۔برطانوی پولیس نے عثمان خان کے اسٹیفرڈ شائر میں واقع گھر پر چھاپہ مارا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق عثمان خان ان 9 مجرموں میں سے ایک تھا، جنہیں 2010 میں لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش میں 2012 سے2018 تک کے لیے جیل کی سزا ہوئی تھی۔واضح رہے کہ چاقو بردار حملہ آور کے وار سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، بعد ازاں حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More