سرگودھا (نیوز ڈیسک) سرگودھا اور گردونواح میں نان رجسٹرڈ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بچوں کے مستقبل سے کھیلنے لگے ،سرگودھا اور گردونواح میں نان رجسٹرڈ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی وجہ سے بچوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے مختلف نواحی کالونیوں اور آبادیوں میں مختلف پرائیویٹ سکولز قائم ہیں جو محکمہ تعلیم سے رجسٹرڈ نہیں ہیں مگر ان سکولوں میں بچوں کے داخلے سارا سال جاری رہتے ہیں جب بچوں کے بورڈ کے امتحانات کا وقت آتا ہے تو یہ تعلیمی ادارے دیگر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کو پیسے دیکر اپنے بچوں کے امتحانات اس سکول کی جانب سے دلواتے ہیں جبکہ بعض تعلیمی ادارے اپنے طور پر بچوں کے امتحانات لیتے ہیں جس سے ان بچوں کے تعلیمی مستقبل پر سوالیہ نشان لگتا جارہا ہے متعلقہ محکمہ مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے محکمہ تعلیم سرگودھا نے کبھی یہ کوشش نہیں کہ وہ پرائیویٹ نان رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کیخلاف کریک ڈائون کرے جس سے تعلیمی اداروں کے مالکان تو لاکھوں روپے ماہانہ کما رہے ہیں مگر اس سے بچوں کو تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑتا جارہا ہے۔
سرگودھا اور گردونواح میں نان رجسٹرڈ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بچوں کے مستقبل سے کھیلنے لگے
محکمہ تعلیم سرگودھا خاموشی اختیار کئے ہوئے ،کبھی یہ کوشش نہیں کہ وہ پرائیویٹ نان رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کیخلاف کریک ڈائون کرے
